جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی پولیس کا شعفات مہاجر کیمپ کے دروازے پر تھانہ بنانے کا ارادہ!

اتوار 7-مئی-2017

قابض اسرائیلی حکام نے بیت المقدس کے شعفات مہاجر کیمپ کے داخلی دروازے کے قریب لگائے جانے والے ناکے اور آس پاس کے علاقے میں فوجیوں کی موجودگی میں اضافہ کردیا ہے تاکہ سرحدی پولیس اسٹیشن کے قیام کی تقریب کا پر امن اہتمام کیا جا سکے۔

 اسرائیلی پولیس کی ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں اسرائیل کی داخلہ سیکیورٹی کے وزیر گیلاد ایردان اور دیگر سینئیر حکام شرکت کریں گے۔

شعفات مہاجر کیمپ اور اس کے مضافات میں فوجیوں کی بڑی تعداد میں تعیناتی کی وجہ سے علاقے میں رہنے والے شہریوں کی آمد ورفت میں شدید خلل پڑ رہا ہے۔

شعفات مہاجر کیمپ کے داخلی دروازے پر لگایا گیا یہ فوجی ناکہ، مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں اور قابض اسرائیلیوں کے درمیان سب سے زیادہ تصادم کی جگہ کے طور پر مشہور ہے۔

مختصر لنک:

کاپی