چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بیت المقدس سے دو نوجوان گرفتار، تین کی رہائی

ہفتہ 6-مئی-2017

قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے قریب شعفات مہاجر کیمپ سے نوجوان علاء ناباتا اور شعفات ناکے کے قریب سے عامر علقم کو حراست میں لے لیا گیا۔

مقامی حمہ نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی بیت المقدس کے علاقے میں قلندیہ مہاجر کیمپ کے داخلی دروازے کے قریب اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔

اس کے علاوہ اسرائیلی حکام نے بیت المقدس کے رہائشی محمد عودہ کو رہا کردیا۔ عودہ کو 100 شیکل کی ضمانت اور اس شرط پر رہا کیا گیا ہے کہ انہیں سات دنوں کے لئے گھر میں نظر بند جبکہ ایک ماہ کے لئے فیس بک کے استعمال پر پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بیت المقدس کے ہی سلوان قصبے سے تعلق رکھنے والے مجد العوار اور محمد ابو طایح کو بھی ایک ہفتے کے لئے نظر بندی اور 500 شیکل کی ضمانت کے عوض رہا کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی