اسرائیلی جیلوں میں مقید حماس کے اسیران کی سپریم کمیٹی نے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کو زبردستی کھانا کھلانے کے اقدامات پر اسرائیل کو خبردار کیا ہے اور اس عمل کو فلسطینی اسیران کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا ہے۔
کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جیل کے طبی عملے کی جانب سے اسیران کو زبردستی کھانا کھلا کر ان کی جان خطرے میں ڈالنے سے انکار کرنے پر غیر ملکی ڈاکٹروں کی خدمات لینے کے اسرائیلی فیصلے سے اندازہ ہوتا ہے فلسطینی اسیران کو سزا دینے کے لئے کس حد تک جاسکتا ہے۔
کمیٹی نے تمام اسیران سے مطالبہ کیا کہ وہ بھوک ہڑتال میں شامل اسیران کے حوالے سے کسی بھی پیش رفت کے لئے تیار رہیں۔