جمعه 15/نوامبر/2024

قوم فلسطینی اسیران کی بھرپور حمایت کرے: خطیب اقصیٰ

ہفتہ 6-مئی-2017

مسجد اقصیٰ کے مبلغ شیخ عکرمہ صبری نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے موقع پر فلسطینی عوام سے بھوک ہڑتالی اسیران کی حمایت میں نکلنے کا کہا اور اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اسیران کے تمام مطالبات کو مان لیں۔

شیخ عکرمہ صبری نے اس موقع پر اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسکو کی جانب سے بیت المقدس کو مقبوضہ شہر قرار دینے پر ادارے کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ اس شہر میں کوئی بھی اسرائیلی اقدام اب کوئی حیثیت نہیں رکھتا ہے۔

شیخ عکرمہ صبری نے ایک بار پھر فلسطینی شہریوں کو اپنی زمینیں اور املاک اسرائیلیوں کو بیچنے کے حوالے سے خبردار کیا اور بتایا کہ ایسا کرنے کی صورت میں اسرائیلی مفادات کو فائدہ پہنچے گا۔

مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے موقع پر اسرائیلی فوج کے سخت پہرے کے باوجود دسیوں ہزاروں لوگ مقبوضہ بیت المقدس اور قریبی علاقوں سے نماز پڑھنے کے لئے آئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی