سعودی عرب کے وزیر زراعت نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھرمیں اصیل گھوڑوں کی پرورش میں سعودی عرب کا دنیا بھر میں پہلا نمبر ہے۔ 2016ء کے دوران سعودی عرب میں اصیل گھوڑوں کی نسل میں تین ہزار 137 گھوڑوں کا اضافہ ہوا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سعودی وزیر برائے ماحولیات عبدالرحمان الفضلی نے بتایا کہ بحرین میں منعقدہ عرب اصیل گھوڑوں کی توثیق اور رجسٹریشن میں ’الواھو‘ تنظیم کے اجلاس کے نتائج کافی حد تک کامیاب رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں اصیل گھوڑوں کی پرورش اور نگہداشت میں امریکا ہمیشہ پہلے نمبر پررہا ہے مگر اب سعودی عرب اس میدان میں امریکا سے آگے نکل گیا ہے۔
الفضلی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں اصیل گھوڑوں کی نگہداشت اور پرورش کا سرکاری سطح پر بھرپور اہتمام اور انتظام کیا جاتا ہے سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز مرکز میں عرب ممالک کے بہترین اور اصیل نسلوں کی پرورش کی جاتی ہے۔