چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی شہریوں کو قید اور جرمانوں کی سزائیں

جمعرات 4-مئی-2017

اسرائیلی عدالتوں سے متعدد فلسطینی شہریوں کو قید، جرمانوں، گھروں پر نظر بندی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی کی سزائیں سنائی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے العیسویہ قصبے سے تعلق رکھنے والے پانچ فلسطینی نوجوانوں کو 1000 شیکل کی رقم جرمانہ کی سزا کے بعد رہا کیا جب کہ متعدد شہریوں کی مدت حراست میں توسیع کی گئی ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مندوب محمد محمود نے بتایا کہ اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت کے حکم پر گذشتہ العیسویہ قصبے کے 12 فسطینی شہریوں میں سے پانچ سے جرمانہ وصول کرنے کے بعد رہا کردیا جبکہ دیگر شہریوں کی مدت حراست میں توسیع کی گئی۔ رہائی پانے والے پانچوں فلسطینیوں کو فی کس ایک ایک ہزار شیکل جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ محمدعبدالرؤف محمود، اسماعیل محیسن، عبدالقادر داری، رشاد ناصر، فراس نضال محمود، شادی عطیہ اور آدم کاید محمود کی مدت حراست میں توسیع کی گئی چار شہریوں نسیم محیسن، ثائر محیسنم امیر درباس اور اکرم مصطفیٰ کو گھروں پر نظربندی کی شرط پر رہا کیا گیا۔

ادھر گذشتہ روز اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس کے العیسویہ قصبے سے 20 فلسطینیوں کو حراست میں لیا تھا۔ ان میں کئی کم عمر لڑکے بھی شامل تجھے۔

مختصر لنک:

کاپی