فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے عسکری ونگ کا ایک رکن دوران تربیت زخمی ہونے کے ایک ہفتے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 24 سالہ مزاحمت کار کامل تیسیر فریقع گذشتہ ہفتے ایک عسکری پریڈ کے دوران حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوگیا تھا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ادھر شہید کامل تیسیر کے اہل خانہ بھی نوجوان کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ایک ہفتہ قبل غزہ میں دوران تربیت زخمی ہوگیا تھا۔
اسلامی جہاد اور تنظیم کے عسکری ونگ سرایا القدس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کارکن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کے اہل خانہ سے تعزیت اور شہید کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔