کہتے ہیں کہ ایک مٹھی انگور کے دانوں کی چپس [فرائی کیے گئے آلو] کی ایک بوری کھانے سے زیادہ بہتر ہے۔ کسی حد تک انگور وزن کم کرنے میں بھی معاون ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ کھیرے کا استعمال بھی مناسب رہے گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بعض رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سرخ انگور دل کی صحت کے لیے مفید نہیں تاہم یہ جسم میں موجود فالتو چربی کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ انگور کا وافر استعمال وزن کم کرنے میں مدد گار نہیں۔ اس کے لیے ساتھ ساتھ جسمانی ورزش بھی ضروری ہے۔
سرخ انگور اینٹی آکسائیڈ پر مشتمل ہوتے ہیں۔ خاص طور پر انگور کے چھلکے میں اینٹی آکسائیڈ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ سابقہ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اینٹی آکسائیڈ کینسر، امراض قلب اور ذیابیطس سے بچاؤ میں بھی معاون ہیں۔
حال ہی میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اینٹی آکسائیڈ موٹاپے کو روکنے اور وزن کم کرنے میں بھی معاون ہیں۔
سنہ 2014ء میں ہارورڈ یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ انگور کی وافر مقدار یا اس کا جوس مسلسل پینے سے وزن کم نہیں ہوتا۔
سنہ 2015ء میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اینٹی آکسائیڈ مرکبات کا استعمال سفید چربی کو بھوری چربی میں تبدیل کرنےمیں مدد دیتا ہے۔ انگور کھانےسے بھوری چربی کو پگھلانے میں مدد ملتی ہے۔