چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین کی مسلمان ۔ مسیحی قیادت کا ’یونیسکو‘ کی قرارداد کا خیرمقدم

بدھ 3-مئی-2017

فلسطینی کی مسلمان اور عیسائی مذہبی قیادت نے گذشتہ روز ’یونیسکو‘ کی جانب سے بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کو باطل قرار دیے جانے سے متعلق قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کی سرکردہ مذہبی رہ نماؤں اور عیسائی برادری کی مذہبی قیادت نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت’یونیسکو‘ کا بیت المقدس پر اسرائیلی قبضہ باطل قرار دینا اہم پیش رفت ہے اور مسلمان اور عیسائی اس قرارداد کو درست سمت میں اہم پیش رفت قرار دیتے ہیں۔

خیال رہےکہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کی تنظیم برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ نے دو تہائی اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کو باطل قرار دیتے ہوئے عالمی معائنہ کار بیت المقدس بھجوانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس قرارداد پر اپنے رد عمل میں بیت المقدس میں اوقاف کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعظیم سلھب، ڈائریکٹر جنرل القدس اوقاف و مذہبی امور الشیخ محمد عزام الخطیب، مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد حسین، اسپریم اسلامی کونسل کے سربراہ الشیخ عکرمہ صبری، بیت المقدس میں فلسطین کی سپریم اسلامی و مسیحی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر حنا عیسیٰ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یونیسکو کی طرف سے بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کے حوالے سے منظور کی گئی قرارداد اہم اور قابل تحسین پیش رفت ہے۔ اس قرارداد نے ایک بار یہ ثابت کردیا ہے کہ بیت المقدس پر اسرائیل کا قبضہ، مسجد اقصیٰ پر ملکیت کا دعویٰ اور دیگر تمام اقدامات اور سرگرمیاں قطعا غیرقانونی ہیں۔

فلسطینی علماء اور مذہبی قیادت نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ یونیسکو کی قرارداد پرعمل درآمد یقینی بنانے کے لیے بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کے خلاف منظور کی گئی قرارداد پرعمل درآمد کرائے اور اسرائیل کو بیت المقدس سے باہر نکالنے کے لیے اقدامات کرے۔

مختصر لنک:

کاپی