شنبه 16/نوامبر/2024

محمد البرادعی بھی مصرکی فوجی سرکارکے انتقام کا شکار

منگل 2-مئی-2017

مصر کے سابق نائب صدر محمد البرادعی نے شکایت کی ہے کہ موجودہ فوجی حکومت نے ان کے پاسپورٹ کی تجدید سے انکار کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بین الاقوامی جوہری ایجنسی ’آئی اے ای اے‘ کے سابق سربراہ اور سابق نائب صدر محمد البرادعی نے کہا ہے کہ انہوں نے تین ہفتے قبل وزارت خارجہ کو اپنے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست دی تھی مگر تین ہفتے گذرنے کے باوجود ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی گئی ہے۔

’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ ایک بیان میں البرداعی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ موجودہ حکومت ان کے خلاف انتقامی سیاست پرمبنی طرز عمل اختیار کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے تین ہفتے قبل اپنے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست دی تھی۔ اس میں زیادہ سے زیادہ چند ایام کا وقت درکار تھا مگر ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ شہری حقوق اور ریاستی پالیسی میں کوئی گڑبڑ نہیں ہورہی ہے۔

دوسری طرف مصری وزارت خارجہ نے محمد البرادعی کے پاسپورٹ کی تجدید سے متعلق بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی