چهارشنبه 30/آوریل/2025

پولیس کی سیکیورٹی میں 55 یہودیوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

منگل 2-مئی-2017

کل سوموار کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں55 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پردھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سوموار کو علی الصباح 43 یہودی مراکشی دروازے[باب المغاربہ] کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ جب کہ شام کو 12  یہودی شرپسند قبلہ اول میں داخل ہونے کے بعد مسجد کے اندرونی اطراف میں گھومتے اور سیٹیا بجاتے رہے۔

اطلاعات کے مطابق صہیونی حکام نے علی الصباح مسجد اقصیٰ کا مراکشی دروازہ یہودیوں کی آمد روفت کے لیے کھول دیا گیا۔ یہ دروازہ مقامی وقت کے مطابق دن ساڑھے گیارہ بجے تک کھلا رکھا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سوموارکو علی الصباح ہی سے مسجد اقصیٰ کےتمام داخلی اور خارجی راستوں پراسرائیلی فوج کے مسلح دستے تعینات تھے۔ یہودی آبادکاروں کی رہ نمائی کے لیے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرنے والوں میں یہودی ربی بھی شامل تھے جنہوں نے اجتماعی عبادات کی ادائی کے لیے "جبل ہیکل” میں آمد ورفت جاری رکھنے  پر زور دیا۔ خیال رہے کہ یہودی مسجد اقصی کی تاریخ مسخ کرتے ہوئے اس کے لیے "جبل ہیکل” کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی