اسرائیل اور امریکا کے درمیان ملٹری تعلقات کے لیے قائم کردہ ایجنسی کے مطابق صہیونی ریاست نے امریکا سے 13 جدید ترین توپیں فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ ان توپوں کو جنگی اور میزائل بردار کشتیوں پر نصب کیا جائے گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکا۔ سرائیل ملٹری ریلیشن ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے امریکا سے 86 ملی میٹر دھانے والی 13 جدید ترین توپیں مانگی ہیں۔ جدید ترین توپوں اور دیگر ٹیکنالوجی اور فوجی سازو سامان کے عوض اسرائیل امریکا کو 440 ملین ڈالر کی رقم ادا کرے گا۔
منصوبے کے تحت امریکا سے منگوائی جانے والی توپیں میزائل بردار بحری جنگی جہازوں’ساعر‘ اور دیگر پر نصب کی جائیں گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جدید ترین توپوں کے حصول کا مقصد اسرائیلی نیوی کی مستقبل میں دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط کرنا ہے۔