چهارشنبه 30/آوریل/2025

بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیررہ نما کی حالت تشویشناک

پیر 1-مئی-2017

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنان نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 17 اپریل سے احتجاج کے طور پربھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر رہ نما کریم یونس کی حالت تشویشناک ہوچکی ہے جس کیے بعد انہیں اسپتال منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے متعین کردہ مندوبین یامین زیدان اور تمیم یونس نےبتایا کہ بھوک ہڑتال کے باعث اسیر رہ نما کریم یونس کی حالت غیرمعمولی حد تک خراب ہوچکی ہے۔ انہیں گذشتہ روز حیفا شہر میں قائم اسرائیل کی مرکزی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

دونوں فلسطینی وکلاء کا کہنا ہے کہ کریم یونس پر نقاہت طاری ہے اور وہ باربار بے ہوش ہونے لگے یہں۔ ان کا وزن 10 کلو کم ہوچکا ہے۔

اسیر یونسف کو ایک سے دوسری جیل میں ظالمانہ طریقے سے منتقل کئے جانے کے باعث بھی ان کی حالت مزید بگڑی ہے۔ فلسطینی مندوبین نے خبردار کیا ہے کہ کریم یونس کی زندگی کو نقصان پہنچتا ہے تو اس کی تمام ترذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید ہوگی کیونکہ صہیونی انتظامیہ دانستہ طورپر ان کی خرابی صحت کے حوالے سے لاپرواہی اورغفلت کا مظاہرہ کررہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی