پنج شنبه 01/می/2025

’1700‘ فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال کے دو ہفتے مکمل!

پیر 1-مئی-2017

اسرائیلی جیلوں میں اپنے حقوق کے لیے بہ طور احتجاج 17 اپریل سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی تعداد 1700 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 1500 اسیران اپنی بھوک ہڑتال کے  دو ہفتے مکمل کرنے کے بعد آج تیسرے ہفتے میں داخل ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دو روز قبل اسرائیل کی ’مجد‘ جیل میں قید مزید 100 فلسطینی اسیران بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران میں شامل ہوئے جس کے بعد بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 1700  سے تجاوز کرگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران اور کلب برائے اسیران کی قائم کردہ مشترکہ فالو اپ کمیٹی کے چیئرمین عبدالفتاح الدولہ نے کہا کہ گذشتہ روز ‘مجد‘ جیل کے مزید 100 اسیران نے اجتماعی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 1700 سے تجاوز کرگئی ہے۔

بھوک ڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی ہڑتال کا آج 15واں روز ہے۔ قیدیوں کے حوالے سے تشویش بھی لاحق ہے کیونکہ صہیونی جیلر اور تفتیش کار قیدیوں کو زدو کرب کرنے اور انہیں قید تنہائی کی سزائیں دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے بھوک ہڑتالی اسیران کے وکلاء کو ان سے ملنے پر بدستور پابندی عاید ہے۔ وہ سردرد اور مفاصل کی تکالیف کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 6500 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 300 بچے، 1200 مریض قیدی بھی شامل ہیں جن میں 21 کینسر اور 17 امراض قلب کا شکار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی