فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں اسرائیلی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ایک مرکز پر مشین گنوں سے شدید فائرنگ کی تاہم اس کےنتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوج کی طرف سے غزہ میں القسام بریگیڈ کے ایک مرکز پر مشین گنوں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کمپاؤنڈ کو نقصان پہنچا۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ فوج کی ایک گشتی پارٹی پر القسام بریگیڈ کی ایک رصد گاہ سے فائرنگ کی گئی تھی۔ فوج نے اس فائرنگ کا جواب دیا ہے۔