مُنہ کی بدبو مردو خواتین میں یکساں مسئلہ ہے اور ہرعمر کے افراد کو اس پریشانی کا سامنا رہتا ہے مگر منہ کے اندر سے آنے والی بدبو کو ختم کرنا اور اس سے نجات پانا زیادہ مشکل نہیں۔ ایسے افراد جنہیں اپنے منہ کی بدبو کی شکایت ہو ان کے لیے ماہرین نے چند طریقے تجویز کیے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ منہ کی بدبو کے کئی اسباب ہیں۔ پیاز، لہسن یا اس طرح کی کوئی دوسری ایسی چیز کھانا جو منہ میں بو پیدا کرے اس کا ایک سبب ہے۔ اس کے علاوہ معدے کی خرابی اور معدے کی بیماریوں کی وجہ سے بھی منہ کی بدبو پیدا ہوتی ہے۔
ایسی غیر مرغوب بو سے نجات پانے کے لیے چند گھریلو نوعیت کے ٹوٹکے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
صحت پرمعلومات شائع کرنے والی ویب سائیٹ’بولڈ اسکائی‘ کی رپورٹ کے مطابق بیکم پاؤڈر یا بیکر بونٹ سوڈیم کا استعمال آپ کی منہ کی بدبو کو ختم کرسکتا ہے۔ آپ کی سانس میں بھی تازگی کااحساس پیدا ہوگا اور اس طرح آپ کی جسمانی صحت پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
سوڈا منہ میں ایسڈ کی مقدار کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ منہ میں بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریاز کو ختم کرنے میں معاون ہے۔ سفید سوڈا یا غذائی اشیاء میں استعمال ہونے والا سوڈا نہ صرف منہ کی بدبو کو ختم کرتا ہے بلکہ دانتوں کی میل کچیل ختم کرنے اور انہیں صاف کرنے میں بھی معاون ہے۔
اس کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ سوڈے کی تھوڑی سی مقدار اپنے دانتوں پر لگائیں۔ کچھ دیر اچھی طرح ملیں اور اس کے بعد نیم گرم پانی سے دانتوں کو دھو لیں۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ایک چمچ سوڈا نصف گلاس پانی میں شامل کریں اور اس پانی سے دانتوں کو اچھی طرح دھوئیں۔