اسرائیلی جیل میں آٹھ ماہ تک مسلسل پابند سلاسل رہنے والے ایک فلسطینی سماجی کارکن کو گذشتہ روز رہا کردیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں سالم قصبے سے تعلق رکھنے والے مصعب عاکف اشتیہ کو گذشتہ آٹھ ماہ تک انتظامی حراست کے تحت’مجد‘ جیل میں قید رکھا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اشتیہ کو دو سال پہلے بھی اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔ انہیں دوران قید صحت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اشتیہ نے مرکز کے نامہ نگار کو بتایا کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ کی طرف سے ان کی مدت حراست میں توسیع کی کوشش کی گئی تھی مگر بعد میں اچانک انہیں رہائی کا پروانہ جاری کیا گیا اور الجلمہ فوجی چیک پوسٹ سے انہیں رہا کیا گیا۔