اسرائیلی فوج نے 19 اپریل کو شہید کیے گئے ایک فلسطینی نوجوان کا جسد خاکی گذشتہ روز بیت المقدس میں اس کے ورثاء کے حوالے کیا جس کے بعد آج اس کی تدفین کی جائے گی۔
ہلال احمر فلسطین کی رپورٹ کے مطابق صہیوی حکام نے شہید صہیب مشاہرہ کا جسد خاکی بیت المقدس میں الشیخ سعد قصبے میں لایا گیا جہاں اس کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔
انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ شہید فلسطینی کے اہل خانہ نے شہید کا جسد خاکی وصول کرنے کے بعد اسے بیت المقدس میں المقاصد اسپتال منتقل کردیا ہے، جہاں اس کی میڈیکل رپورٹ تیار کرنے کے بعد آج ہفتے کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ صہیب مشاہرہ کو اسرائیلی فوج نے 19 اپریل 2017ء کو جنوبی بیت لحم میں ’غوش عتزیون‘ چوک میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ صہیب کو ایک یہودی فوجی پر چاقو حملے کی کوشش کے دوران گولی ماری گئی تھی۔