جمعه 15/نوامبر/2024

ویب سائیٹ ہیک کریں اور 54 ہزار ڈالر انعام پائیں!

جمعہ 28-اپریل-2017

جرمنی میں ’محفوظ ڈیجیٹل لائسنس منیجمنٹ‘ پر کام کرنے والی ایک ویب سائیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا خفیہ نظام انتہائی محفوظ ہے اور کوئی ہیکر اس تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔

‘ویبو سسٹمز‘ نامی کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دنیا بھرکے ہیکروں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ ویب سائیٹ کے خفیہ نظام تک رسائی حاصل کرکے 54 ہزار ڈالر انعام حاصل کرسکتے ہیں۔

جرمن کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا ’خفیہ کاری کانظام‘ جدید خطوط پر استوار کیا گیا۔ کمپنی نے تجرباتی طورپر ’بلوری بکس‘ سسٹم تک رسائی کے لیے ہیکروں کو دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ اگر کوئی ہیکر ویب سائیٹ کے خفیہ نظام تک پہنچ کر ویب سائیٹ کو ہیک کرے گا تو اسے چون ہزار امریکی ڈالر کے مساوی رقم انعام دی جائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’ویبو سسٹمز‘ کی طرف سے ہیکروں کو ہیکنگ کے لیے تین ہفتوں کا وقت دیا ہے۔ کمپنی کاکہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی سہولت کے بغیر اس ویب سائیٹ کو آپریٹ کرنے کی سہولت موجود ہے اور اس کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہیکنگ کی کامیاب کوشش کرنے کی نگرانی کے لیے ایک  تین رکنی جیوری قائم کی گئی ہے جو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں پر مشتمل ہے۔ جیوری میں ‘ہارسٹ گورٹزُ کے ڈپٹی ڈائریکٹر تھورسٹن ھولز،‘ ایچ جی آئی‘ ٹیکنیکل انفارمیشن انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر کریسٹوفر بار اور سیکیور انٹرنیٹ انسٹیٹوٹ کے نوربرٹ بوھلمن شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی