چهارشنبه 30/آوریل/2025

نیند سے بیداری کے بعد کرنے کے ضروری کام!

بدھ 26-اپریل-2017

الارم بجانے کے بعد نیند سے بیداری کے بعد ماہرین بعض کاموں کی تجویز پیش کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عموما لوگ الارم بجنے کے بعد 5 سے 10 منٹ تک اپنے بستر سے اٹھتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بیداری علی الصباح ہونی چاہیے۔ بہتر ہے کہ اذان فجر کے ساتھ ہی جاگنے کی کوشش کی جائے۔ جاگنے کے بعد فوری طور پر چھ کام کیے جائیں۔

غور و فکر

 جاگنے کے بعد کچھ دیر غور و فکر پرتوجہ دیں۔ یہ سوچیں کہ آپ دن کی مصروفیات کیسے ترتیب دیں گے۔ آپ دن کے وقت کیا کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد نماز فجر کی تیاری کریں۔ تھکاوٹ سے نکلنے کی کوشش کریں اور خود کو تازہ دم کریں۔

ہلکی پھلکی ورز

ورزش انسانی صحت کا لازمہ ہے۔ صبح بیداری کے فوری بعد پہلی فرصت میں تھوڑی دیر کے لیے ورزش کو معمول بنائیں۔

صبح کے اذکار کا اہتمام

ماہرین کا کہنا ہے کہ جاگنے کے بعد کوئی چیز پڑھنے کا بھی اہتمام کریں۔ بہتر ہے کہ صبح کے اوراد کا اہتمام کریں۔

نہار منہ پانی  کا گلاس پئیں

رات کو دیر تک سوئے رہنے سے جسم میں تھکاوٹ کے آثار کے ساتھ پانی کی قلت ہوتی ہے۔ اس لیے ماہرین یہ تجویز پیش کرتے ہیں کہ نہار منہ پانی کا ایک گلاس نوش کریں، اگر نیم گرم پانی پئیں توزیادہ مناسب ہے۔

دن کے اہداف کا تعین کریں

بیداری کے بعد کرنے والے ضروری کاموں میں دن کی مصروفیات اور اہداف کا تعین کریں۔ اگرآپ کے پاس کوئی قلم کاغذ ہوتو دن کی مصروفیات کو قلم بند کرلیں۔

تین افراد کا انتخاب

ایسے تین افراد کا انتخاب کریں جن کا ذہن میں آتے ہی آپ مسکرا دیں۔ یا ایسے افراد کو آپ کے دل میں امید کی کرن روشن کردیں تاکہ آپ کے دن کی شروعات اچھے انداز میں ہوں۔

مختصر لنک:

کاپی