امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومت فلسطینی اتھارٹی کو ملنے والی مالی امداد میں اضافے پرغور کررہی ہے۔ دوسری طرف واشنگٹن اردن اور مصرکو امداد کی فراہمی میں کمی کرنے پرغور کررہا ہے۔
’فارن پالیسی ‘ ویب سائیٹ کے مطابق امریکی حکومت میں فلسطینی اتھارٹی کی امداد میں اضافے کی تجویز حال ہی میں سامنے آئی ہے اور اس پر امریکی قانون ساز ادارے غور کررہے ہیں۔
امریکی حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی مالی امداد 205 مین ڈالر سالانہ سے بڑھا کر 215 ملین ڈالر کیا جائے۔
تاہم امریکی حکومت نے اردن اور مصر کی سالانہ امداد میں کمی پرغور شروع کیا ہے۔ یہ کمیٹی امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے جاری کردہ بجٹ تجاویز کے مطابق ہے۔
خیال رہے کہ امریکی میڈیا کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کی مالی امداد میں اضافے کی خبر ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب آئندہ ہفتے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ صدر عباس اور ٹرمپ کے درمیان یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔