فلسطین کے سنہ 1948ء کے دوران اسرائیلی زیرتسلط آنے والے علاقے جزیرہ نما النقب میں ایک خیمے میں کھلونا بم سے کھیلتے دو بچے بم پھٹنے سے جام شہادت نوش کرگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ جزیرہ نما النقب میں ابو قورید قصبے میں پیش آیا۔
ویب پورٹل ’48‘ کے مطابق منگل کی شام اسرائیلی فوج کی طرف سے پھینکا گیا ایک کھلونا بم فلسطینی بچوں نے اٹھا لیا جو اس کے ساتھ کھیلنے لگے۔ اس دوران اچانک بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں موقع پر موجود دو بچے شہید ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے بچوں کی شناخت 10 ساہ محمود محمد عواد ابو قودیر اور 7 سالہ عمر اسماعیل محمود ابو قودیر کے ناموں سے کی گئی ہے۔
اسرائیلی پولیس نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ دو فلسطینی بچے ایک مشتبہ بم پھٹنے سے جاں بحق ہوئے ہیں پولیس اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔