چهارشنبه 30/آوریل/2025

‘مجد‘ جیل کے 40 اسیران اجتماعی بھوک ہڑتال میں شامل

پیر 24-اپریل-2017

اسرائیلی جیلوں میں اجتماعی بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی صف میں اسرائیل کی ’مجد‘ جیل کے چالیس اسیران بھی شامل ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال’ آزادی اور وقار‘ پر نظر رکھنے کے لیے قائم کردہ ’فالو اپ‘ کمیٹی کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیل کی مجد جیل میں قید چالیس اسیران نے اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

فالو اپ کمیٹی کی ایک کی خاتون مندوبہ نے بتایا کہ مجد جیل کے چھ اسیران نے گذشتہ جمعرات کو بھوک ہڑتال شروع کی تھی جب کہ گذشتہ روز 34  مزید ان میں شامل ہوگئے ہیں۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ نے خاتون وکیل کو اسیران سے ملنے سے روک دیا تھا جس کے بعد یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا بھوک ہڑتالی اسیران کس حال میں ہیں۔

خیال رہے کہ 1500 فلسطینی اسیران نے 17 اپریل کو اجتماعی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا، دو روز قبل ’ریمون‘ جیل میں قید درجنوں اسیران نے اجتماعی بھوک ہڑتال میں شمولیت اختیار کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی