شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والی آبزر ویٹری برائے ہیومن رائٹس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز شام میں القنیطرہ کے مقام پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں تین جنگجو ہلاک ہوگئے۔
آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں ےنے القنیطرہ کے نواحی علاقے تبع الفوار میں اسد نواز باغیوں کے ایک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم تین جنگجو ہلاک ہوگئے۔
ایک دوسرے ذریعے کا کہناہے کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا حملہ میزائل سے کیا گیا یا جنگی طیاروں کے ذریعے بمباری کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق بمباری سے شامی فوج میں نیشنل ڈیفنس فورس کے تین اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔