چهارشنبه 30/آوریل/2025

رائے عامہ کے جائزے میں’لیکوڈ‘ سب سے مقبول جماعت قرار

پیر 24-اپریل-2017

اسرائیل میں رائے عامہ کے ایک تازہ جائزے میں اسرائیل کی حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ کو ملک کی سب سے مقبول جماعت قرار دیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 کے زیراہتمام سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کے بارے میں ایک رائے عامہ کا جائزہ لیا گیا۔ اس جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلی سہ ماہی کے دوران حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ کو زیادہ لوگوں نے پسند کیا ہے۔ سابقہ سروے کے مطابق دائیں بازو کی جماعت ’فیوچر پارٹی‘ کو لیکوڈ پر مقبولیت حاصل تھی۔

ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر اس وقت ملک میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کیا جاتا ہے تو اس کے نتائج کے اعتبار سے ’لیکوڈ‘ کو 28نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ یائیر لبید کی زیر قیادت ’فیوچر‘ پارٹی کو 24 اور عرب کمیونٹی کے اتحاد کو 13سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق یتزحاق ہرٹزوگ کی قیادت میں قائم اپوزیشن جماعت ’صہیونیت کیمپ‘ کو 24 کے مقابلے میں 12 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

دیگر جماعتوں میں نفتالی بینیت کی ’جیوش ہوم‘ کو 10،‘شاس‘، ’یہودت ھتوراۃ‘ دائیں بازو کی ’کولانو‘ کومجموعی طور پر 7 ، میرٹز، اسرائیل بیتنا کو 6 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

مختصر لنک:

کاپی