اسرائیلی بلدیہ نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر راس العامود کے مقام پر انتہائی حساس قرار دیا گیا ایک قطعہ اراضی پرقبضہ کرلیا۔ یہ پلاٹ راس العامود قصبے کی ایک جامع مسجد کا حصہ بتایا جاتا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی تجزیہ نگار اور خلیل تفکجی نے بتایا کہ بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ نے راس العامود کے مقام پر مسجد کے1300 مربع میٹر پلاٹ نمبر 11 پرقبضہ کرلیا اور کہا ہے کہ وہ اس جگہ کو’مفاد عامہ‘ کے لیے استعمال کرے گی۔ خلیل تفکجی کا کہنا ہے کہ اراضی پرقبضے کا اصل مقصد سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ پلاٹ مسجد اقصیٰ کے بالمقابل راس العامود مسجد کا حصہ ہے۔ اس پلاٹ کی دوسری طرف یہودیوں کا ایک قبرستان بھی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ قبضے میں لی گئی اراضی کا کوئی مالک نہیں اگر کسی کے پاس اراضی کی ملکیت کے حقوق ہیں تو وہ تمام دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ اعتراض کرسکتا ہے۔