فلسطین کےمقبوضہ شہر تل الربیع [تل ابیب] میں اتوار کی شام ایک فلسطینی نوجوان نے چاقو کے پے درپے وار کرکے چار صہیونیوں کو زخمی کردیا۔
اسرائلی کے عبرانی ٹی وی 7 کی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی شہری نے اتوار کو دارالحکومت تل ابیب میں یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کیے جس کے نتیجے میں کم سے کم چار یہودی زخمی ہوگئے۔
عبرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کی عمر 18 سال بتائی جاتی ہے تاہم اس کی مزید شناخت نہیں کی جاسکی۔ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتاری سے قبل اس نے الیرکون، ھربوت اور صموئیل کے مقامات پر یہودی آباد کاروں پر چاقو حملے کیے تھے۔
ٹی وی رپور کے مطابق چاقو سے زخمی یہودیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہیں طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس حملہ آور سے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔