اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ سے تعلق رکھنے والے ایک وزیر پر الزام ہے کہ وہ سرکاری ملازمین کو زبردستی لیکوڈ میں شامل ہونے پر مجبور کرتے رہے ہیں۔ عبرانی میڈیا کے مطابق وزیر موصوف کے خلاف کسی بھی وقت ملازمین کو مجبور کرنے کے الزام میں تفیش شروع کی جاسکتی ہے۔
موقر عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیر برائے رفاع عامہ و سماجی بہبود ’حاییم کاٹز‘ پر الزام عاید کیا گیا ہے کہ وہ سرکاری ملازمین کو’لیکوڈ‘ میں شامل ہونے پر مجبور کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔
اخباری رپورٹ کے مطابق حاییم کاٹز گذشتہ انتخابات کے دوران جب وہ پارٹی میں لیبر یونین کے سربراہ تھے سرکاری ملازمین کو پارٹی میں شامل ہونے پر مجبور کرتے رہے ہیں تاکہ لیکوڈ کا ووٹ بنک بڑھایا جاسکے۔