فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ’کرمہ‘ کے مقان پر ایک یہودی آباد کار نے ایک فلسطینی بچے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی آباد کار کی فائرنگ سے چھ سالہ بچہ زخمی ہوا ہے۔ اس کے پیٹ میں گولیاں لگی ہیں جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
زخمی بچے کو الخلیل شہر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں سرجری کے ذریعے اس کے پیٹ سے گولیاں نالی گئی ہیں جس کے بعد اس کی حالت قدرے بہتر بتائی جاتی ہے تاہم وہ بدستور انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہے۔