چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال کی یونان میں باز گشت

اتوار 23-اپریل-2017

اسرائیلی جیلوں میں صہیونی انتظامیہ کے مظالم کے خلاف جاری اجتماعی بھوک ہڑتال اوراس پریکجہتی سرگرمیوں کا سلسلہ فلسطین سے باہر دوسرے ملکوں تک پہینچ گیا ہے۔

گذشتہ روز یونان کے صدرمقام ایتھن میں فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پرانسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

فلسطینی اسیران سے اظہار یکجہتی کرنے والے کارکنان نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی قیدیوں کے مطالبات تسلیم کیے جائیں اور ان کی بھوک ہڑتال جلد از جلد پرامن طریقے سے ختم کرنے کی کوششیں کی جائیں۔

مختصر لنک:

کاپی