چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی فوج نےبندوق کی نوک پر فلسطینی سےایک لاکھ ڈالرلوٹ لیے

ہفتہ 22-اپریل-2017

قابض صہیونی فوج کی طرف سے آئے روز فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن مہم کے دوران نہ صرف فلسطینیوں کو بے رحمی کے ساتھ حراست میں لیا جاتا ہے بلکہ گھروں پر چھاپے مار کر وسیع پیمانے پر لوٹ مار مچائی جاتی ہے۔

لوٹ مار کی تازہ مثال گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں دیکھی گئی جہاں قابض فوج نے ایک فلسطینی شہری کے گھر سے ایک لاکھ ڈالر کے برابر رقم لوٹ لی۔

مقامی ذرائع کاکہنا ہے کہ قابض صہیونی فوجیوں کی بھاری نفری نے مغربی جنین میں السیلہ الحارثیہ کے مقام پر فلسطینی شہری خالد سلیم رشید زیدو کے گھر کا محاصرہ کیا۔ گھر میں داخل ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی کی آڑ میں تورڑپھوڑ کی گئی۔ اس کی الماری توڑ کراندر رکھے طلائی زیورا اور بھاری رقم لوٹ لی۔ ان طلائی زیورات اور رقم کی مالیت ایک لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔

زیدو نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے رات کے آخری پہر تین بجے اس کے گھر میں لوٹ مار شروع کی۔ گھر میں موجود 60 ہزار اردنی دینار لوٹ لیے۔ یہ خطیر رقم اسے حال ہی میں ایک تنازع کی صلح کے عوض ملی تھی۔ اس کے علاوہ طلائی زیورات جن کی مالیت 6000 اردنی دینار بتائی جاتی بھی قبضے میں لے لی۔

قابض فوجیوں کے ہاتھوں لٹنے والے فلسطینی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے نہ صرف اس کی رقم واپس نہیں کی بلکہ وہ اسے گاڑی ضبط کرنے کی بھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی