چهارشنبه 30/آوریل/2025

سابق فلسطینی وزیر اسرائیلی جیل سے ایک سال بعد رہا

جمعہ 21-اپریل-2017

اسرائیلی حکام نے سابق فلسطینی وزیر برائے امور اسیران وصفی قبہا کو گذشتہ روز ایک سال کے بعد جیل سے رہا کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سابق وزیر کو کل جمعرات کے روز ’ھداریم‘ جیل سے رہا کیا گیا۔ رہائی کے بعد وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ سابق فلسطینی وزیر کی رہائی کے بعد ان کے گھر پر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا تھا۔

خیال رہے کہ وصفی قبہا مختلف بیماریوں کا بھی شکار ہیں۔ مگر اس کے باوجود صہیونی انتظامیہ نہیں انہیں انتظامی حراست کے تحت ایک سال تک پابند سلاسل رکھا۔

قبہا کی یہ پہلی گرفتاری اور رہائی نہیں بلکہ وہ ماضی میں بھی کئی بار حراست میں لیے جاتے رہے ہیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر 15 سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹی۔

مختصر لنک:

کاپی