چهارشنبه 30/آوریل/2025

کوڑے کرکٹ سے ترکی میں پورا شہر روشن!

جمعہ 21-اپریل-2017

ترکی کی مشرقی ریاست ’الازیگ‘ میں جمع ہونے والے کوڑے کرکٹ کو جلانے اور تلف کرنے کے بجائے اس کا ایک انتہائی مثبت استعمال سامنے آیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ریاست میں یومیہ 400 ٹن کوڑا کرکٹ جمع ہوتا ہے اور یہ کوڑا کرکٹ کئی شہروں کو روشن کرنے کا ذریعہ بن گیا ہے۔ یومیہ چار سو ٹن کوڑا کرکٹ سے 10 ہزار گھروں کو بلا توقف بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ توانائی کے بحران کے شکار ممالک کے لیے یہ ایک نیا راستہ ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’الازیگ‘ ریاست کی انتظامیہ کا کہناہے کہ کوڑا کرکٹ تلف کرنے اور اسے جلا کر ماحول کو تباہ کرنے والی ’میتھین‘ گیس پیدا کرنے کے بجائے ہم نے کوڑے کو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کرنا شروع کیا ہے۔

الازیگ بلدیہ کا کہنا ہے کہ سنہ 2016ء کے دوران کوڑا کرکٹ جمع کرکے اس سے 15 ملین کلو واٹ بجلی پیداکی گئی۔

اس مقصد کے لیے ‘گوٹیلی‘ کے مقام پر ایک پلانٹ لگایا گیا۔ اطرف شہروں اور قصبوں سے بھی کوڑا کرکٹ وہاں جمع کیا جاتا جسے بجلی پیدا کی جاتی۔

الازیگ بلدیہ کے میئر مجاھد یانلمار کا کہنا ہے کہ کوڑے سے بجلی پیدا کرنا اور دنیا کے کئی دوسرے ملکوں میں بھی رواج پا رہا ہے۔ کوڑے کو مثبت مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا یہ ایک بہترین ذریعے ہے۔ اس سے نہ صرف ہم متبادل توانائی حاصل کررہے ہیں بلکہ کوڑے کو روایتی طریقے سے تلف نہ کرکے ماحول کو بھی محفوظ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سنہ 2014ء میں 28 ملین کوڑا کرکٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ الازیگ بلدیہ یومیہ 350 سے 400 ٹن تک مقامی سطح پر کوڑا اکھٹا کرتی ہے، جسے سنپ 2014ء میں لگائے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ پرلایا جاتا ہے۔ اس طرح ہم یومیہ 10 ہزار گھروں کو بجلی فراہم کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی