چهارشنبه 30/آوریل/2025

بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر حالت تشویشنان ہونے کے بعد اسپتال منتقل

جمعہ 21-اپریل-2017

اسرائیلی جیلوں میں گذشتہ پانچ روز سے جاری اجتماعی بھوک ہڑتال کے دوران ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی حالت بہ تدریج خراب ہونے لگی ہے۔ گذشتہ روز ایک بھوک ہڑتالی اسیر سعید مسلم کو ’برزلائے‘ اسپتال منتقل کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کی صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے قائم کردہ اطلاعات کمیٹی کا کہنا ہے کہ ’عسقلان‘ جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی سیعد مسلم کی حالت خراب ہونے کے بعد اسے گذشتہ روز جیل کی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ مسلم عارضہ قلب کا بھی شکار ہیں اور بھوک ہڑتال کے باعث ان کی حالت تیزی کے ساتھ خراب ہونے لگی ہے۔

اطلاعات کمیٹی اور فلسطینی محکمہ امور اسیران کا کہنا ہے کہ ایالون جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے کمال ابو وعر کو بھی الرملہ اسپتال منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ جب کہ سایر سمیر غیث کو جیل سے کسی نامعلوم مقام پر پر منتقل کیا گیا ہے۔ اس کی حالت کی بھی کافی خراب ہوچکی ہے۔ ھداریم، نفحہ، جلبوع اور عسقلان جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کی طبی حالت کے خراب ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی اسیران نے گذشتہ 17 اپریل کو صہیونی انتظامیہ کے مظالم کے خلاف اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ یہ بھوک ہڑتال آج بھی جاری ہے۔ اب تک 1500 فلسطینی اسیران اجتماعی طور پر بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی