چهارشنبه 30/آوریل/2025

گستاخ صہیونی اللہ کی ذات کی مجرمانہ توہین کے مرتکب

جمعہ 21-اپریل-2017

غاصب شرپسند صہیونیوں کےغیض وغصب کا نشانہ نہ صرف فلسطینی شہری بن رہے ہیں بلکہ گستاخ صہیونیوں نے اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذات والا صفات کو بھی معاف نہیں کیا اور انہوں نے اللہ کی شان میں بھی گستاخانہ نعرے تحریر کرڈالے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں کفر حارص کے مقام پر پیش آیا جہاں قابض یہودیوں نے اسلامی مقدس مقامات پر دھاوا بولا اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ کی شان میں گستاخانہ نعروں کے ساتھ ساتھ اسلام، مسلمانوں، عربوں اور فلسطینیوں کے خلاف بھی عبرانی میں نازیبا نعروں کی چاکنگ کی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے کفر حارس پر دھاوا بولا۔ اس دوران فلسطینی شہریوں کو وہاں چلنے پھرنے سے منع کردیا گیا تھا۔

یہودی آباد کاروں نے کفل حارس میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس دوران انہوں نے اللہ کی شان میں گستاخانہ الفاظ، اسلام، مسلمانوں، عربوں اور فلسطینیوں کے خلاف بھی نازیبا الفاظ کی چاکنگ کی۔

مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ کفل حارس میں یہودی شرپسندوں کی اشتعال انگیزی روز کا معمول ہے اور اسرائیلی فوج صہیونیوں کو اشتعال انگیزی سے منع کرنے کے بجائے ان کی مکمل حمایت اور حفاظت کرتی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کفل حارس میں جمع ہونے والے صہیونیوں میں بعض مسلح آباد کار بھی موجود تھے۔ انہوں نے فلسطینیوں کے گھروں کی بیرونی دیواروں پر بھی اسلام اور فلسطین مخالف نعرے تحریرکیے۔

مختصر لنک:

کاپی