امریکی ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اسمارٹ کا بہ کثرت استعمال آپ کو گردن اور کمر درد کا مریض بنا سکتا ہے۔
امریکا کے ’سیڈرس سینائی‘ میڈیکل ریسرچ سینٹر کے ماہرین نے حال ہی میں ایک نئی تحقیق جاری کی ہے جو سائنسی جریدہ ’The Spine‘ میں شائع کی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روزانہ اسمارٹ فون کا زیادہ دیر تک استعمال کمر کے بالائی حصے اور گردن میں درد کا موجب بن سکتا ہے۔
تحقیقی مطالعے میں کہا گیا ہے کہ ایسے کم عمر فراد جو اسمارٹ فون کے بہ کثرت استعمال کے عادی بنے ان کے ہاں کمر درد اور گردن میں درد کی زیادہ شکایات سامنے آئی ہیں۔
ماہرین نے اس کی وجہ یہ بیان کی کہ چونکہ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہوئے لوگ گردن کو نیچے جھکاتے ہیں اور نظر نیچے رکھتے ہیں۔ ویڈیوز دیکھتے یا کسی قسم کی چیٹنگ کے دوران وہ زیادہ انہماک کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کے نتیجے وہ گردن اور کمر درد کے مریض بن سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ افقی سمت میں انسان کا وزن 2.5 کلو گرام تک ہوتا ہے جب کہ جب گردن 15 درجے کے زاویے میں نیچے موڑی جائے تو یہی سر 12 کلو گرام تک بھاری ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں ریڑھ کی ہڈی پر زیادہ وزن پڑتا ہے جو گردن اور کمر درد کا موجب بن سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سابقہ تحقیقات میں بھی یہ بات ثابتہوچکی ہے کہ جو افاد 45 درجے کے زویے پر گردن کو موڑتے ہیں وہ چاہے کھڑے ہوں یا بیٹھے انہیں اس کے منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس ضمن میں ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ گردن پر بوجھ کم کرنے کے لیے موبائل فون کا غیرضروری استعمال ترک کردیں یا کوشش کریں کہ موبائل فون، ٹیبلٹ یا کوئی اسمارٹ فون اونچا کرکے آنکھوں کے سامنے رکھیں تاکہ گردن کو کم سے کم جھکنا پڑے۔