فلسطین نیشنل بنک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بنک نے مقبوضہ بیت المقدس میں البرید کے مقام پر بنک کی پہلی برانچ قائم کی ہے۔ سنہ 1967ء کی جنگ کے بعد بیت المقدس میں کسی فلسطینی بنک کی یہ پہلی برانچ قرار دی جا رہی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین نیشنل بنک کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر طلال ناصر الدین نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ بیت المقدس میں نیشنل بنک کی شاخ قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیت المقدس میں فلسطینی بنک کی شاخ کا قیام ایک تاریخ ساز قدم ہے۔ انہوںے بتایا وہ گذشتہ دو سال سے بیت المقدس میں نیشنل بنک کی برانچ قائم کرنے کی کوشش کررہے تھے مگر وہ بعض بے معنی رکاوٹوں کی وجہ سے بنک کی برانچ کا افتتاح موخر ہوتا رہا ہے۔
طلال ناصر الدین کا کہنا تھا تھا کہ بیت المقدس میں نیشنل بنک کی برانچ کے قیام سے مقامی فلسطینی شہریوں کو رقوم کے حصول میں سہولت ملے گی۔
ایک سوال کے جواب میں فلسطین نیشنل بنک کے سربراہ نے کہا کہ وہ بیت المقدس کی برانچ سے مقامی فلسطینی شہریوں کو اسلامی ترقیاتی بنک کے تعاون سے ایک سال میں 10 ملین ڈلر کی قرض بھی ادا کرسکتے ہیں۔