قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں العیسویہ کے مقام پرایک فلسطینی شہری کا فارم ہاؤس غیرقانونی قرار دے کرمسمار کر ڈالا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق آج بدھ کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے بلڈوزوروں اور فوج گاڑٰوں کے ساتھ العیسویہ میں فلسطینی شہری مراد زیاد مصطفیٰ کے فارم ہاؤس کا محاصرہ کیا،جس کے بعد بھاری مشینری کی مدد سے اسے مسمارکردیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس کی مسماری کی کارروائی سے قبل قابض فوج نے فارم کا محاصرہ کیا اور فلسطینی شہریوں کی اس طرف آمد ورفت روک دی جس کے بعد سرائیلی بلڈوزروں نے فارم ہاؤس کو تہس نہس کر دیا۔