آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور پوری دنیا میں موسم گرما میں آموں کا چرچا ہوتا ہے۔ ہم آم تو خوب کھاتے ہیں اور اس کا جوس بھی بنا کر پیتے ہیں مگر ہم میں سے شاید ہی کبھی کسی نے اس کے پتوں کے فواید پر غور کیا ہو۔ سچ پوچھیں تو آم کے پھل کی طرح آم کے درخت کے پتے بھی غیرمعمولی طبی فواید کے حامل ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صحت سے متعلق معلومات شائع کرنے والی ویب سائیٹ ’بولڈ اسکائی‘ کی رپورٹ کے مطابق آم کے پتوں کے بے شمار فواید ہیں۔ پتوں میں کئی طبی خواص پائے جاتے ہیں جن کے استعمال سے بیماریوں کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔ اینٹی آکسائیڈ ہونے کے ساتھ ساتھ کئی اقسام کے وٹامن، فلافونویڈ اور اینٹی مائیکربائیٹ کے مرکبات سے بھرپور ہوتے ہیں۔
ماہرین صحت نے آم کے پتوں کے 10 حیرت انگیز فواید بیان کیے ہیں۔ جو کہ درج ذیل ہیں۔
بلند فشار خون کو کنٹرول کرنا
آم کے پتے بلند فشار خون کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان پتوں میں خون کی شریانوں کو تقویت دینے کے خواص پائے جاتے ہیں۔ ماہرین خوراک تجویز کرتے ہیں کہ بلند فشار خون کے مریض آم کے پتوں کو ابال کران کا عرق پیئیں جس کے نتیجے میں ان کا ہائی بلڈ پریشر کنٹرول میں رہے گا۔
ذبابیطس کا علاج
آم کےپتوں میں ’ٹانینز‘ اور انتھوسینن‘ جیسے دو خواص پائے جاتے ہیں جو شوگر اور ذیابیطس کی بیماری کا بھی مفید علاج ہیں۔ اس مرض کے لیے بھی آم کے پتوں کو پانی میں ابال کر پینا مناسب طریقہ بتایا جاتا ہے۔
سانس کی بیماری کا اعلان
بہت سے لوگ سانس کی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔ ایسے افراد جنہیں سانس لینے میں دشواری کی شکایت ہو وہ آم کے پتوں کو پانی میں ابال کا ان کا پانی پینا شروع کریں اور اس کےبعد اس کے حیرت انگیز اثرات دیکھیں۔
کان میں درد سے آرام
آم کے پتے کان میں تکلیف سے آرام کا بھی ذریعہ بتائے جاتے ہیں۔ طریقہ استعمال یہ ہے کہ آم کے پتوں کو پانی میں ابالیں، پھر انہیں ٹھنڈا ہونے دیں۔ اس کے بعد اس پانی کے چند قطرے اس کان میں ڈالیں جس میں درد محسوس کیاجا رہا ہے۔
جلن کی دوا
جسم کے کسی حصے کے جل جانے کی صورت میں آم کے پتے علاج کا کام دیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آم کے پتوں کو پیس کران کا پاؤڈر جسم کے جلے ہوئے حصے پرلگائیں اور جلد آرام پائیں۔
یورک ایسڈ کے مسائل کا علاج
روزانہ ایک کپ آم کے ابلے ہوئے پتے پینے سے خون میں یورک ایسڈ کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ اس طرح یوریک ایسڈ کے مسائل کا شکار افراد بھی اسے بہ طور علاج استعمال کرسکتے ہیں۔
ڈی پریشن کا علاج
اعصبابی تناؤ اور ڈی پریشن کے لیے بھی آم کے کے پتوں کا عرق مفید سمجھاجاتا ہے۔ آم کے پتوں کا پانی جسم کو راحت پہنچاتا ہے اور ذہن کو سکون بخشتا ہے۔
گردوں میں پتھری کا علاج
اگر کوئی شخص گردوں میں پتھری کا شکار ہے تو وہ آم کے چند پتے لے، انہیں خشک کرکے پیسے اور اس کے بعد پانی میں ڈال کر چند بار پی لے۔ اس طرح اس کی پتھری خود بہ خود نکل جائے گی۔
گلے کی سوزش
اکثر لوگوں کو گلے کی سوزش کا شکار دیکھا جاتا ہے۔ آپ اس تکلیف سے نجات کے لیے بھی آم کے پتے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ آم کے چند پتے آگ میں اس طرح جلائیں کہ ان کا دھوئیں آپ کی ناک میں جائے۔ اس طرح آپ گلے کی سوزش سے جلد نجات پا لیں گے۔
دانتوں کی حفاظت
دانتوں اور مسوڑوں کو صاف رکھنے اور منہ کی بدبو کے خاتمے کے لیے آم کے پتوں کواُبال کر اس کے پانی کی کلی کریں۔