جمعه 15/نوامبر/2024

ریفرنڈم میں شاندار کامیابی پر خالد مشعل کی ایردوآن کو مبارک باد

پیر 17-اپریل-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے ترکی میں دستور میں ترامیم کے حوالے سے منعقد کیے گئے تاریخی ریفرنڈم میں کامیابی پر صدر رجب طیب ایردوآن کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی آفیشل ویب سائیٹ پرپوسٹ ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ خالد مشعل نے ترکی میں گذشتہ روز ہونے والے ریفرنڈم میں شاندار کامیابی کے بعد خالد مشعل نے ترک صدر ایردوآن کو فون کیا۔ خالد مشعل نے ٹیلیفونک بات چیت کے دوران دستور میں ترامیم کے لیے کیے گئے ریفرنڈم میں کامیابی پر ترک صدر کو مبارک باد پیش کی۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ حماس اور فلسطینی قوم ایردآن کی قیادت میں ترکی کی دن دگنی رات چگنی ترقی کے متمنی ہیں۔ توقع ہے کہ صدارتی نظام حکومت کے لیے کیا گیا ریفرنڈم ترکی کی خوشحالی اور ترقی کا ضامن ثابت ہوگا۔

دوسری جانب ترک صدر نے حماس رہ نما کی طرف سے تہنیتی پیغام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

گذشتہ روز ترکی میں ہونے والے ریفرنڈم کے بعد ترکی کے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ مجموعی طور پر 24 ملین 7 لاکھ 63 ہزار 516 شہریوں نے دستور میں ترمیم کے حق میں جب کہ 23 ملین 5 لاکھ 11 ہزار 155 نے ترمیم کی مخالفت میں رائے دی۔

ترکی کے چیئرمین الیکشن کمیشن سعدی گوون نے کہا کہ ریفرنڈم کے حتمی نتائج کا اعلاج 11 یا 12 روز میں کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی