یکشنبه 17/نوامبر/2024

صہیونی انتظامیہ نے 12 فلسطینی قبلہ اول سے بے دخل کر دیے

اتوار 16-اپریل-2017

قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے مزید 12 فلسطینی شہریوں پر مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی پر پابندی عاید کرنے کے ساتھ ساتھ 80 دن تک پرانے بیت المقدس میں جانے پر بھی پابندی عاید کر دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی پولیس نے گذشتہ شام 12 فلسطینیوں کو اس شرط پر رہا کیا کہ وہ نماز کے لیے مسجد اقصیٰ میں آئیں گے اور نہ اگلے اسی دنوں تک پرانے بیت المقدس میں جا سکیں گے۔

مقامی فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی حکام کی طرف سے 12 فلسطینی شہریوں ھشام محمد البشیتیم مومن الکرکی، سعید نورین، مصطفیٰ نورین، یزن الحرباوی، محمد نجیب، عبداللہ الحرباوی، محمد مصباح ابو صبیح، احمد غربیہ، مجد عسیلہ ، محمود عدوین اور مفید اسعیدہ کے قبلہ اول میں داخلے اور پرانے بیت المقدس شہر میں جانے پر پابندی عاید کردی۔

خیال رہےکہ ایک ہفتہ پیشتر قابض صہیونی حکام نے 15 فلسطینی شہریوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاید کی تھی۔ ان فلسطینیوں کو پندرہ روز سے چھ ماہ تک کی پابندیاں عاید کی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی