چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ وزارت تعلیم نے ‘اونروا’ کی نصابی تبدیلیاں مسترد کر دیں

جمعہ 14-اپریل-2017

فلسطینی وزارت تعلیم نے اقوامِ متحدہ کی بہبود مہاجرین کی ایجنسی برائے ورکس اینڈ ریلیف "اونروا” کی جانب سے تعلیمی نصاب میں کی جانے والی تبدیلیوں کو ایک مرتبہ پھر مسترد کر دیا ہے۔

ایک اخباری بیان میں شعبہ تعلیم کے سربراہ کمال ابو عون کا کہنا ہے کہ” ہم غزہ کی پٹی کے سکولوں کے نصاب تعلیم میں کی جانے والی تبدیلیوں کو مسترد کرتے ہیں۔”

 مقامی خبر رساں ایجنسی ‘الرائے’ نے ابو عون کے حوالے سے بتایا کہ” انہوں نے اونروا تعلیمی پروگرام کے سربراہ فرید ابو عاذرہ سے ملاقات کی جس میں ابو عوان نے درسی کتب میں کی جانے والی تبدیلیاں کو واپس لینے پر زور دیا۔”

ابو عون  نے واضح کیا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ غزہ وزارت تعلیم نے تبدیلی نصاب پر احتجاج کرتے ہوئے عالمی ادارے کی ذیلی ایجنسی اونروا سے تمام معاہدے معطل کر دیئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی