شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل کے دفاعی اخراجات میں 27 فی صد اضافہ

جمعہ 14-اپریل-2017

اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے فوجی اور سول اخراجات میں غیرمعمولی عدم توازن سامنے آیا ہے۔

کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’ہارٹز‘ کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مہینے میں صہیونی ریاست کے دفاعی اخراجات سول اخراجات کی نسبت 26.5 فی صد بڑھ گئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران صہیونی ریاست کے دفاعی اخراجات کا تخمینہ 17.1 ارب شیکل لگایا گیا ہے جب کہ سول شعبے اورکابینہ کے اخراجات میں 7.3 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔

صہیونی ریاست کے منصوبے کے مطابق سال بھر میں فوجی اخراجات میں 0.7 فی صد اضافہ ہونا چاہیے جب کہ سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 8.9 فی صد کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی