جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی حکام کی فلسطینی مکانات کی تعمیرکی مانیٹرنگ

جمعرات 13-اپریل-2017

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں فلسطینی شہریوں کے مکانات کی تعمیر کی مانیٹرنگ شروع کی ہے۔ مانیٹرنگ کا مقصد فلسطینی شہریوں کو تعمیرات سے روکنا ہے۔

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں ’معالیہ ادومیم‘ یہودی کالونی کےقریب فلسطینیوں کے تعمیرات روکنے کے لیے مانیٹرنگ شروع کی ہے۔

عبرانی اخبار نے اپنی بدھ کی اشاعت میں شائع رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے آباد کاری کے لیے قائم کردہ ادارے نے مشرقی بیت المقدس اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کی تعمیرات پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔

صہیونی حکومت کی طرف یہودیوں کے مذہبی تہوار’ایسٹر‘ کے موقع پر فلسطینیوں کے مکانات کی تعمیر کی مانیٹرنگ شروع کی ہے۔ صہیونی حکومت غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینی مکانات کی مانیٹرنگ کر کے دراصل فلسطینی شہریوں کو تعمیرات سے روکنے کی سازش کررہی ہے۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہودی گروپ جو خود کو’مراکز اراضی‘ کے نام سے بیان کرتے ہیں مشرقی بیت المقدس میں یورپی ممالک کے تعاون سے مکانات کی تعمیر کے خلاف سرگرم ہیں۔ یہ گروپ بیت المقدس اور بحر مردار کو ملانے والی شاہراہ 1  پرتعمیراتی روکنے کے لیے کوشاں  ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی