برطانوی سیاسی جماعت لیبر پارٹی نے لندن کے سابق میئر کی رکنیت یہ کہہ کرمعطل کردی ہے کہ انہوں نے انہوں نے اسرائیل کی حمایت اور جرمن ڈکٹیٹر ایڈوولف ہٹلرکے کی پالیسیوں کے درمیان ربط پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لیبر پارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبر پارٹی نے لندن کے سابق میئر لیفنگسٹن کی جماعت کی رکنیت معطل کردی ہے۔
لیفنگسٹن کا کہنا ہے کہ لیبر پارٹی کی ایک خصوصی کمیٹی نے اسرائیلی پالیسیوں پرتنقید کی پاداش میں میری رکنیت معطل کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ رکنیت معطلی واپس کرانے کے لیے مہم شروع کریں گے۔
خیال رہے کہ برطانیہ کی بائیں بازو کی سیاسی جماعت لیبر پارٹی سنہ 2016ء میں سامن دشمنی پر بحث چھیڑنے کے باعث تنقید کا نشانہ بنی تھی۔ پارٹی پر اس وقت تنقید کی گئی تھی جب جماعت کی ایک خاتون مسلمان رہ نما ناز شاہ نے اسرائیلی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی تھی۔
لندن کے سابق میئر نے ناز شاہ کی حمایت کی تھی اور ان کی اسرائیل پر تنقید کو برمحل قرار دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کے نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہیں۔