موسم گرما اور جسم کو ٹھنڈک پہنچانے والے میٹھے مشروبات کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔
اس باب میں لوگ زیادہ تر سوڈا اور شوگر سےبھرپورمشروب استعمال کرتے ہیں۔ کیفین اور چائے سے گریز کیا جاتا ہے حالانکہ یہ بھی جسم مو ٹھنڈک پہنچانے کا ذریعہ ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے موسم گرما میں جسم کو ٹھنڈک پہنچانے والے پانچ اہم مشروبات اور ان کے فواید بیان کیے ہیں۔
1۔۔ گل خیرو
گل خیر یا گل خیرو جسم کو ٹھنڈک پہچانے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ یہ قدرتی جڑی بوٹیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ گل خیرکی جڑیں اور اس پتے پانی میں بھگو کرانہیں ابالیں یا صاف پانی میں کچھ دیر کے لیے رکھ دیں۔ چند گھنٹے تک پانی مین رکھنے کے بعد اسے نوش کریں۔ سرخ رنگ کی گل خیرو بوٹی اینٹی آکسائیڈ ہونے کے ساتھ ساتھ سرطان کی روم تھام میں مدد دیتی، کولسٹرول کم کرتی اور جگر کو صاف کرنے میں مدد دیتی ہے۔
2۔۔ سونف
سونف کا پانی میں بھگوئیں اور موسم گرما میں اس کا مشروب استعمال کریں۔ سونف کا مشروب جسم کو ٹھنڈا کرنے کے ساتھ ساتھ ہاضمے کے لیے بھی اکسیر ہے۔
3۔۔ دھنیاں
دھنیا کی جڑوں کو چائے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ جسم میں کسی بھی قسم کی سوزش کو روکنے کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ دھنیاں کی جڑیں ابالنے کے بعد مشروب کو ٹھنڈہ کرکے پئیں۔ پیاس ختم کریں اور جسم کو بھی ٹھنڈک پہنچائیں۔
4۔۔۔ جو
بہت سے علاقوں میں جو کو روٹی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر روٹی سے زیادہ جو کا مشروب زیادہ مقبول ہے۔ موسم گرما میں جو کا مشروب بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
5۔۔ پودینہ
موسم گرما میں جسم کو ٹھںڈک پہنچانے والی اشیاء میں پودینہ بھی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے استعمال کا طریقہ سادہ اور آسان ہے۔ پودینے کے پتے پانی میں ابالیں۔صاف کریں اور ٹھنڈہ ہونے پر پئیں۔