چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہیدہ کی یادگار مسمار کرڈالی

منگل 11-اپریل-2017

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں نصب کی گئی ایک کم عمر فلسطینی شہیدہ بیان عسیلہ کی یادگار مسمار کرڈالی۔

عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ قابض صہیونی فوجیوں نے الخلیل وادی الغروس کے مقام پر قائم کی گئی شہیدہ کی یادگار مسمار کر کے اس کا ملبہ بھی وہاں سے اٹھا لیا۔

خیال رہے کہ بیان عسیلہ کو اسرائیلی فوج نے 17 اکتوبر 2015ء کو مسجد ابراہیمی کے قریب گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔16 سالہ شہیدہ پر الزام تھا کہ اس نے یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی کو معمولی زخم آئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی