چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصر:کلیساؤں میں دھماکوں کے خلاف فلسطین میں احتجاجی مظاہرے

منگل 11-اپریل-2017

مصر مین دو روز قبل دو گرجا گھروں میں ہونے والے بم دھاکوں کے خلاف فلسطین کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے مصر کے اسکندریہ اور طنطا شہروں میں دو گرجا گھروں میں ہونے والے خود کش حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

غزہ میں مصری کمیونٹی کے مرکز کے باہر احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرے کا اہتمام غزہ میں سپریم کمیٹی برائے قبائلی امور کی جانب سے کیا گیا تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مصر میں عیسائی برادری کی عبادت گاہوں پرحملوں کی شدید مذمت کی انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی قوم مصری عوام اور قبطی عیسائیوں کے ساتھ ہے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جہاد کے رہ نما خالد البطش نے کہا کہ گرجا گھروں میں بم دھماکے اور خود کش حملے دہشت گردی کی مجرمانہ وارداتیں ہیں جن کا مقصد بے گناہ افراد کو موت کے گھاٹ اتارنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں مساجد کی طرح دوسرے مذاہب کی عبادت گاہوں کے تحفظ کی بھی یکساں تاکید ہے۔ گرجا گھروں میں دھماکے کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

مختصر لنک:

کاپی