چهارشنبه 30/آوریل/2025

مولی کے حیرت انگیز فواید جن سےآپ شاید لاعلم تھے

پیر 10-اپریل-2017

سبزیوں کے انسانی صحت کے لیے فواید سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ مگربعض سبزیوں کو ہم کم ہی اہمیت دیتے ہیں حالانکہ وہ صحت وتوانائی اور بیماریوں سے بچاؤ کا بے بہا خزانہ ہوتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق معروف عرب حکیم بو علی سینا نے اپنی کتاب میں بھی مولی کے بے پناہ فواید بیان کیے ہیں۔ ایشیائی ملکوں بالخصوص چین میں مولی کو کئی کھانوں کا جزو لازم سمجھا جاتا ہے۔

دنیا بھر میں دو طرح کی بلکہ دو رنگوں کی مولی پائی جاتی ہے۔ ایک سرخ اور دوسرا بنفشی یا سیاہ رنگ کی مگر عرب ممالک میں سرخ مولی زیادہ مقبول اورمشہور ہے۔

مولی فائبر اور وٹامن کی کئی اقسام کا مجموعہ ہے۔ وٹا من سی، سی 1، A B1، B2، B3 ، وٹامن B6، فولک ایسڈ، معدنیات، پوٹائشیم، کیلشیم ،سوڈیم، فاسفورس، آئرن اور میگنیشیم مولی میں پائے جانے والے اہم خواص ہیں۔

مولی کھانے کے درج ذیل فواید

بھوک کو بہتر بنانے میں مدد

جسم میں موجود مضر صحت جراثیم کے خاتمے میں معاون

جگر کے مسائل دور کرنے میں مدد گار

زہریلے اثرات بالخصوص سانپ کے ڈسنے کےزہرسے آرام کا ذریعہ

زچکی کی تکلیف میں کمی

چہرے کی بشاشت میں اضافہ اور چہرے کی صفائی کا موجب

بال گرنے سے روکنے میں مدد گار

معدے کی جلن سے آرام

معدے کو اندر سے صاف کرنے کا ذریعہ

پچیش روکنے میں ذریعہ، سانس کے امراض کے علاج میں معاون، مثانے، تلی اور اعصابی مسائل کے حل میں مدد گار

اس کےعلاوہ مولی کے اور بھی بےشمار فواید ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی