چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی انتظامیہ کی 24 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں

پیر 10-اپریل-2017

اسرائیلی حکام کی طرف سے یکم اپریل کے بعد اب تک زیرحراست 24 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کے مندوب محمود الحلبی نے بتایا کہ اسیران کو 3 سے 6 ماہ قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ انتطامی حراست کی سزا پانے والوں میں کئی سابق فلسطینی اسیران شامل ہیں۔

کلب کے مندوب محمود الحلبی نے بتایا کہ انتظامی حراست کی سزا پانے والوں میں 10 ایسے فلسطینی شامل ہیں جن کی مدت حراست کی تجدید کی گئی ہے جب کہ  دیگر فلسطینی شہریوں کو پہلی بار انتظامی حراست میں ڈالا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی